The Regional Times | Daily News Updates and News Paper

The Regional Times is an independent media house from Pakistan. We provide breaking news, Business news, Urdu News, Edcation and Health News

پنجاب وکلاء محاذ کی پریس کانفرنس

مظفرگڑھ(ریجنل ٹائمز رپورٹ)پنجاب بار کونسل نے حالیہ کورونا لاک ڈاؤن میں وکلاء کو مایوس کیا. پنجاب بار کونسل صرف اپنے 76 ارکان کے مفادات کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے. ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ اور صدر ضلع مظفرگڑھ وکلاء محاذ ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ نے بار روم مظفرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کو مالی بحران میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا. حکومت کا وکلاء سے معاندانہ رویہ اور پنجاب بار کونسل کی بے حسی قابل مذمت ہے. جبکہ عدالتیں بند ہونے سے وکلاء اور منشی حضرات شدید مالی بحران سے دوچار ہیں.