The Regional Times | Daily News Updates and News Paper

The Regional Times is an independent media house from Pakistan. We provide breaking news, Business news, Urdu News, Edcation and Health News

دفتر خزانہ سرکار کی عیدی مہم

مظفرگڑھ(ریجنل ٹائمز نیوز) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مظفرگڑھ نے سرکاری سکولوں کو ملنے والی نان سیلری بجٹ(این ایس بی ) گرانٹ روک لی. سکولوں کو فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا. ضلعی ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج, تفصیل کے مطابق اکاؤنٹس آفیسرز نے ضلع مظفرگڑھ کو ملنے والی11 کروڑ 64 لاکھ 3 ہزار 527 روپے کی این ایس بی کی گرانٹ مبینہ عیدی مہم کی وصولی اور ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں روک رکھی ہے. اور گرانٹ جاری کرنے میں حیلے بہانے کئے جا رہے ہیں. اکاؤنٹس آفس مظفرگڑھ نے سکولوں کے چیکس پاس کرنے سے انکار کرتے ہوئے چیک واپس کر دئیے.  فنڈز نہ ملنے پر ضلعی ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر رانا فرزند علی, جنرل سیکرٹری طارق عزیز گشکوری, سیکرٹری اطلاعات شایان جاوید اور سرپرست اعلی ملک محمد رفیق نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بجٹ ضلع بھر کے 1860 سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز کی ادائی کے لئے ہے. سکولوں کے بجلی کے بلز پینڈنگ پڑے ہیں. جن سکولوں احساس کفالت سنٹرز چل رہے ہیں ان کی یوٹیلٹی بلنگ فنڈز نہ ملنے کے باعث ادا نہیں کی جا سکی ہے. انہوں نے وزیراعلی, وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور اس بارے شکایت وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر بھی کر دی ہے. رابطہ کرنے پر ترجمان اکاؤنٹس آفس نے بتایا کہ گرانٹ حکومت پنجاب نے واپس لے لی ہے جبکہ انہوں نے اس بارے کوئی نوٹی فیکیشن دکھانے یا دینے سے انکار کر دیا.